عیدالفطر پر کورونا وبا سے مستحق متاثرین کو یاد رکھاجائے،رائے جاوید

149

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی112کے امیررائے محمدجاوید،جنرل سیکرٹری محمدطبیب انصاری ، نائب امیر میاںسہیل انجم جے آئی یوتھ کے صدر میاں عمران نے کہا ہے کہ عیدالفطرکے موقع پر کورونا وبا سے مستحق متاثرین کو یاد رکھاجائے۔عیدسادگی سے منائی جائے اور لوگوںکی بھرپورامدادکی جائے ،بالخصوص مزدور اوربے روزگار ہونے والے افراد کو اس خوشی کے موقع پر یاد رکھاجائے۔عیدکے موقع پر حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھنے کے ساتھ اپنے عزیزاقارب کو اس وباسے بچانے کیلیے بھرپور اقدامات کیے جائیں اوروزارت صحت اور دیگر اداروں کی جانب سے دیے گئے احکامات کو اپنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے پاکستان کے پاس اس وباسے نمٹنے کے لیے وسائل کی کمی ہے لہٰذا عوام اپنی مددآپ کے تحت اس سے بچائو کے لیے اقدامات کریں تاکہ اس وباپرجلدقاباپایاجاسکے۔رائے محمدجاوید نے کہاکہ جماعت اسلامی کورونا وائرس، لاک ڈائون میں متاثرین کی مدد جاری رکھے گی اور سیاسی بحرانوں کے مقابلہ کے لیے بھی ملک گیر تحریک کے ذریعے عوام کو متحد کیا جائے گا۔