لاڑکانہ، شہدائے پولیس کے 201 ورثا میں دس ہزار روپے کے چیک تقسیم

149

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے لاڑکانہ ضلع کے شہدائے پولیس کے 201 ورثا میں عیدالفطر کے حوالے سے دس ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے شہداء کے ورثا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور عید کی خوشیوں کے موقع پر ہم اپنے شہداء کے ورثا کو نہیں بھول سکتے۔ محکمہ پولیس ہمیشہ ہر لحاظ سے اپنے بہادر سپوتوں اور شہیدوں کی فیملیز اور بچوں کا خیال رکھے گا۔