ساحل سمندر پر تفریح اور نہانے پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد

548

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ساحل سمندر پر تفریح اور نہانے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے ساحل سمندر پر تفریح اور نہانے پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی دفعہ 144 سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ساحل سمندر پر جانے، نہانے پر پابندی 22 جولائی تک نافذ رہے گی۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست ہیں کہ کورونا وائرس کے پیش نظر عوام گھروں میں عید منائیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 36 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1475 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے جس کے بعد سندھ میں کرونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 21645 ہوگئی اور 324 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی جس کے تحت چھوٹی دکانیں اور شاپنگ مالز صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کھولی جاسکتی ہیں۔