سائنسدانوں نے ایک ایسا اسمارٹ اوون تیار کرلیا ہے جو کھانا پکانے کی ترکیب اسکین کر کے خود کھانا بناتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسمارٹ اوون کھانے کے اجزاء اور کھانا پکانے کی ترکیب اسکین کرتا ہے اور کھانے کو خود تیار کرتا ہے۔
یہ اسمارٹ اوون ایسے لوگوں کے لیے ایک نعمت ہے جو اجزاء کی معلومات رکھتے ہوئے کھانے پکانا نہیں جانتے۔ یہ اوون لاک ڈاؤن کے ماحول میں بہت کارآمد ہے۔
اسمارٹ اوون میں کھانا پکانے کا طریقہ یہ ہے کہ اسمارٹ اوون کے کارڈ میں اجزاء اور اس کو پکانے کی ترکیب لکھ کر اسکین کریں اور تمام کچے اجزاء اوون میں رکھ لیں اور آرام سے بیٹھ جائیں، کھانا خود تیار ہوجائے گا۔
اسمارٹ اوون کی قیمت 350 امریکی ڈالرز ہے۔