حمزہ صدیقی کا طیارہ حادثے پر اظہار رنج ، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت

163

200524-08-
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے طیارہ حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ قبل از عید یہ سانحہ لواحقین کے لیے قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے۔ اللہ تعالی تمام شہدا کو جنت الفردوس میں بلند مرتبہ عطا فرمائے ،کارکنان جمعیت تمام لواحقین سے اظہار تعزیت اور افسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں۔