شہریوں نے عیدالفطر بھی گندگی کے ساتھ منائی

380

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) میئر کراچی اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر صفائیک ستھرائی کے نظام کو بحال رکھنے کے تمام تردعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔

صفائی عملہ غائب رہا،عیدالفطر کے تینوں روز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں غلاظت کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ موجود رہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے شوشل میڈیا پر اپنے اپنے علاقوں کے کچرےاور غلاضت والی جگہوں کی تصاویر لگا کر وفاقی وصوبائی وزراء اور یوسی چیئر مینز کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔

رمضان المبارک کا پورا مہینے شہر میں صفائی ستھرائی کی ناگفتہ بے صورتحال نے لوگوں کو مشکلات سے دوچار رکھا تو عید الفطر کے موقع پر بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،بلدیہ عظمی کراچی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بحال رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

رمضان المبارک کے ایام کے بعد شہری عید بھی گندگی میں منائی ہے،شہر کےتجارتی،کاروباری و رہائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے گندگی سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا کاسامنا ہے۔

شہریوں نے شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر وفاقی وصوبائی وزراء، میئر کراچی اور یوسی چیئر مینز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کے رمضان المبارک کے مقدس ایام میں تو صفائی نہیں ہوسکی ہے اور ہمیں عید بھی گندگی کے ساتھ گذارنی پڑی ہے۔

میئرکراچی،ڈی ایم سیز کے چیئرمینوں و دیگر افسران دعوئے تو کرتے ہیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کراسکتے جس کی وجہ سے صفائی کا کاعملہ اپنی من مانیوں میں مصروف دیکھائی دیتا شہر کی بعض شاہراہ تو صاف کی گئی ہیں لیکن گلیوں،محلوں میں موجود گٹروں نالیوں کچہرے کی تاحال صفائی نہیں ہوسکی ہے۔

شہر کے کسی بھی علاقے میں ملازمین کام کرتے دکھائی نہیں دیئے،عید الفطر کے تینوں روز اکثر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور ان سے اٹھنے والے تعفن کے باعث لوگ پریشان رہے۔

کراچی کے مختلف علاقے گلستان جوہر،ملیر،کورنگی،لانڈھی،اورنگی ٹاون،سائیٹ، لیاقت آباد، لیاری،شیرشاہ، گلشن اقبال، صدر، کھارادر، کیماڑی سمیت دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب شوشل میڈیا پر قیصر فاروق نامی نوجوان نے NA246 سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر علی زیدی،PS104 سے منتخب ہونے والے پاکستا ن پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر تعلیم سعیدغنی سمیت مسلم لیگ کے علاقائی چیئرمین ندیم آرائیں کو اپنے علاقے کے کچرےاور غلاضت والی جگہوں کی تصاویر لگا کرعید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ضلع شرقی،وسطی،جنوبی،غربی،کورنگی،ملیرسمیت دیگر اضلاع میں عیدالفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی کی انتہائی ابتر صورتحال کے باعث شہریوں نے گندگی وغلاظت کے ڈھیروں میں عید منائی ہے، کچرا کنڈیوں میں کئی ٹن کچرا بھرا رہا جبکہ سڑکوں اور چوراہوں پر بھی غلاظت کے انبار لگے رہے ہے۔

عید کے تینوں روز افسران یا اہلکار کسی بھی جگہ دکھائی نہیں دیئےخاص طورپرسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ملازمین جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بحال رکھیں وہ بھی غائب رہے۔

عید الفطر کے موقع پر اقدامات نہ کئے جانے کے باعث لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کراچی کے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلی سندھ،صوبائی وزیر بلدیات،کمشنر کراچی،مئیر کراچی و دیگر حکام بالا سے شہر قائد میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔