فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیر راناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمد انور اورنے کہا ہے کہ ملک بھرمیں کاروباری وتجارتی مراکز کورونا سے بچائو کے لیے ایس اوپیز کومکمل نظر انداز کردیا گیاہے۔ عیدکی خریداری کرنے والے نے بازار کھلتے ہی وہاں پر خریداروں کا رش لگ گیا ‘ سماجی فاصلہ کا بھی کوئی خیال نہیں رکھاگیا اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے‘کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی۔کوروناکے ابتدائی دنوںمیں جوافراد لاک ڈائون کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کے لیے فکر مند تھے بازار کھلتے ہی خریدار کے لیے دوڑ پڑے حالانکہ وقت کا تقا ضا تو یہ تھا کہ ایک عید ایسے ہی سہی۔ گھر پر موجود کپڑے جوتوں پر اکتفا کیا جاتا، سیلف آئسو لیشن کا بہانا بنا کر ہفتہ بھر گھر میں گزار لیا جاتا اور ان اخراجات کو بچا کر راشن پانی پر ہی خرچ کر لیے جاتے یاکسی غریب کی مددکردی جاتی۔رہنمائوں نے کہاکہ عملی اعتبار سے لاک ڈائون ختم ہوچکا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کی ذمے داری صوبائی حکومتوں کو دید ی گئی ہے لیکن ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی کارروائی کرنے کا اختیار انہیں نہیں رہا ہے۔