فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیر میاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عیدالفطرکے موقع پرضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیوںکی نااہلی کے باعث شہر میں مہنگائی کا طوفان آگیاہے، کوروناوائرس سے پریشان عوام کی خوشیاں ہوشربا مہنگائی نے پھیکی کردی ہیں نیازی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے لوگوں سے جینا کا حق بھی چھین لیا ہے ہوشربا مہنگائی نے شہریوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیے ہیں نیازی حکومت اپنے عوام دشمن فیصلوں سے خود دھڑن تختہ ہوجائے گی متحدہ اپوزیشن کی تحریک صرف بہانہ بنے گی عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے عوامی آتش فشا کسی بھی وقت پھٹ کر نیازی حکومت کو بھسم کر ڈالے گا جہاں ایک جانب کورونا وائرس کا خوف ہے لاک ڈائون ہے اور بے روزگاری ہے وہیں دوسری جانب مصنوعی مہنگائی کا طوفان آگیا ہے جس کے نتیجے میں آٹے، چینی، گھی، دالیں، سبزیوں سمیت دیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عوام کے مطابق آٹے کی چالیس کلو کی بوری 1800 سے بڑھا کر 1900 روپے کر دی گئی ہے چینی کی بوری بھی3800 سے بڑھا کر 3900 روپیکردی گئی دالیں، گھی اور چاول کی قیمتوں میں بھی پانچ سے دس روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ سبزیاں بھی بیس فیصد مہنگی کردی گئی ہیںگراںفروشی پر قابو پاکر لاک ڈائون میں نچلے اور متوسط طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔