پشین میں دو گروپوں میں فائرنگ 4 افراد جاں بحق ایک زخمی

135

پشین (اے پی پی) پنڈو بادیزئی میں دو گروپوں کے درمیان مبینہ فائرنگ ،چار افراد جاں بحق ایک زخمی ۔ ذرائع کے مطابق پشین کے مغرب میں واقع نواحی علاقے کلی پنڈو بادیزئی میں دو گروپوں کے درمیان مبینہ تصادم کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نیتجے میں چار افراد جاںبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ جاں بحق افراد میں محمد اقبال، نجیب اللہ، مرزاخان، عمر شاہ جبکہ زخمی حبیب اللہ شامل ہیں۔دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والی تصادم کی وجہ تا حال معلوم نہ ہوسکی۔۔