واشنگٹن: امریکی صدرنے ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ پر وارننگ لیبل لگانے پر ٹوئٹر پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹوئٹر کے ذریعے صدارتی الیکشن میں مداخلت ہوتی ہے، اس کے ذریعے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی جاتی ہے۔
امریکی صدرنے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ رہا ہے اور وہ صدر ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہونے دینگے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ووٹنگ سےمتعلق ایک ٹوئٹ پر ٹوئٹر نے فیکٹ چیک وارننگ کا لیبل لگایا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ اور دھاندلی سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا۔
.@Twitter is now interfering in the 2020 Presidential Election. They are saying my statement on Mail-In Ballots, which will lead to massive corruption and fraud, is incorrect, based on fact-checking by Fake News CNN and the Amazon Washington Post….
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 26, 2020
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فیکٹ چیک (حقائق کی جانچ) کا لیبل ایسے ٹوئٹس پر لگایا جاتا ہے جن میں صارف نے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی ہوں۔
اس سے قبل ٹوئٹر کی انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ غلط اور گمراہ کُن معلومات والے پیغامات پر وارننگ لیبل لگانے کا دائرہ بڑھائیں گے۔