ویکسین کی تیاری، امریکی طبی ماہرین نے بڑا دعویٰ کردیا

412

نیویارک: امریکا کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیاری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور وائرس کی روک تھام میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست سیئیٹل کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق وہ کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیاری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر جانز لاپوئیک نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ انہیں وائرس کی افزائش روکنے میں کسی حد تک کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کرونا سے پھیپھڑوں کے متاثر ہونے پر قابو پانے میں کامیابی کے قریب ہیں، اگر نتائج توقع کے مطابق ملے تو اس مہلک مرض پر قابو پانا آسان ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکا میں بندروں پر کی جانے والی 2 ریسرچز کی گئیں جس کے نتائج جرنل سائنس میں شائع ہوئے، ماہرین میں کرونا وائرس کے خاتمے کے حوالے سے نئی امید پیدا کردی ہے۔