پشاور بی آر ٹی ؛ عملے کا تنخواہیں نہ ملنے پر کام سے انکار

318

پشاور: تنخواہیں نہ ملنے پر بی آر ٹی منصوبے کے انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کی سائٹ کے مطابق بی آر ٹی منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی  کے باعث  کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کیسائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر ملکی انجینئرز نے کمپنیوں کو آگاہ کردیا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات نہیں مکمل کیے جاتے تب تک وہ کام شروع نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی انجینئرز اپنے ممالک کو چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے گزشتہ کئی سالوں سے تاخیر کا شکار ہےجس کے باعث  پشاور کی عوام پریشانی کا شکار ہیں۔