سلامتی کونسل کو کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہئے، منیر اکرم

261

نیویارک: اقوام متحدہ کے مستقل پاکستانی سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں ورچوئل بحث کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع مقبوضہ کشریب کی عوام پر بھارتی مظالم کا سدِ باب تھااس حوالے سے منیر اکرم نے پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس کا سلامتی کونسل کو نوٹس لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیری عوام کیلئے موثر اقدامات نہیں کررہی قیمت کشمیریوں کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ بھارت کشمیر میں زمینی حقائق کو تبدیل کر رہا ہے۔اگر ا س کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو خطے میں امن کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میں قابض بھارتی فورسز نے33 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے اس سال اب تک 989 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔