شناختی کارڈ پر خریداری 50ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ روپے کرنیکا فیصلہ

150

پشاور(آن لائن) ایف بی آر نے شناختی کارڈ پر خریداری کی حد 50ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،نئے مالی سال کے بجٹ میں اس کی منظوری دے دی جائے گی،50 ہزار روپے کی شرط نافذ کرنے کے بعد تاجروں نے اس پر احتجاج شروع کیاتھا تاہم وفاقی حکومت نے بعدازاں 31جنوری 2020ء کے لیے اس فیصلے کو مؤخر کیا تاہم کورونا وائرس کے باعث اس فیصلے پر عمل درآمدکو جزوی طور پرروک دیاگیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ خریداری کے لیے شناختی کارڈ کی مکمل شرط ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کیا گیا آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر تاجر تنظیموں نے تجاویز دی ہیں کہ شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کیا جائے یا اس میں ترمیم کی جائے تاہم وفاقی حکومت نے اسے ختم کرنے سے انکار کیا ہے اور صرف ترمیم کی جائے گی ۔