باچا خان ائر پورٹ سے پروازوں کی بحالی کیلیے اجلاس طلب

85

پشاور (آن لائن) صوبائی حکومت کی سفارشات کی روشنی میں باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ کو سعودی عرب اور دیگر ممالک کیلیے پروازوں کی بحالی کے لیے سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ تمام ائر لائنز کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان نے وفاق سے ائر پورٹ کو سعودی عرب اور دیگر ممالک کیلیے پروازوں کو بحال کرنے کی درخواست کی تھی۔