تونسہ شریف،تالاب میں ڈوب کر3بہن بھائی جاں بحق

110

تونسہ شریف (اے پی پی) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں دو بہنوں سمیت 3بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ دوبہنیں اور ایک بھائی تالاب میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا۔