دوسری جنگ عظیم میں بچ جانےوالا مگرمچھ دم توڑ گیا

422

ماسکو: دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمن ڈکٹیٹر اڈولف ہٹلر کا بچ جانے والا مگر مچھ دم توڑ گیا۔

دوسری عالمی جنگ کے دوران 23 نومبر 1943 کو برلن کا چڑیا گھربھی اتحادی فورسز کی بمباری سے تباہ ہو گیا تھا تاہم اس دوران ایک مگر مچھ بچ گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مگرمچھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اڈولف ہٹلر کا تھا  اور  اس مگرمچھ کو روس کے دارالحکومت ماسکو کے چڑیا گھر میں رکھا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

مگرمچھ کو دوسری عالمی جنگ کے ختم ہونے کے بعد برلن سے ماسکو لایا گیا تھا اور اب اس کی عمر 84 برس تھی۔ سیٹرن نامی اس مگر مچھ کے اڈولف ہٹلر سے مبینہ طور پر وابستہ ہونے کی کئی غیر مصدقہ کہانیاں موجود ہیں۔