ٹڈی دل پورا ملک کھا گئے حکمران سو رہے ہیں، مولابخش چانڈیو

172

حیدر آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ٹڈی دل پورا ملک کھا گئیں حکمران اب تک سو رہے ہیں، تحریک انصاف کی سیاست انارکی اور انتشار پر مبنی ہے۔ حیدرآباد سے جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ٹڈی دل گزشتہ برس سے ملک کی فصلوں اور ہریالی پر حملہ آور ہیں اور حکومت نے کل وارننگ جاری کی ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ قوم سے خطاب سے نہ تو کورونا کا خاتمہ ہوگا اور نہ ہی ٹڈی دل ختم ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں تحریک انصاف عوام کو قانون توڑنے پر اکسا رہی ہے، انتشار پھیلا تو پھر کوئی نہیں بچے گا۔