لمبی گردن کے کچھوے ناپید ہوگئے

332

جکارتہ: جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی ایک عالمی تنظیم نے سانپ کی طرح لمبی گردن والے کچھوے”سنیک نیکڈ ٹرٹل” کی نسل کو ناپیدی کے خطرے سے دوچار نسل میں شمار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھوے کی یہ نسل صرف انڈونیشیا کے ایک چھوٹے سے جزیرے روٹ آئی لینڈ پر پائی جاتی ہے اس کچھوے کی گردن تقریبا 7 سے 9 انچ لمبی ہوتی ہے۔انڈونیشا میں یہ کچھوے کمرشل مارکیٹ میں نہایت مہنگے داموں پر بیچے جاتے ہیں۔

عالمی تنظیم کا کہنا ہےکہ اگر ا س کچھوے کی خریدو فروخت  کو جلد ہی نہ روکا گیا تو  آنے والے چند سالوں میں اس کچھوے کی  نسل ناپید ہوجائے گی جبکہ اس حوالے سے جلد اقدامات اٹھانا ہونگے ۔