پشاور،جے یو آئی کے وفد کی سینیٹر مشتاق خان سے ملاقات

122

پشاور (وقائع نگار خصوصی)جمعیت علما اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے ایک نمائندہ وفد نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان سے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی میں ملاقات کی ۔ملاقات میں جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد کی قیادت جمعیت علما اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبد الجلیل جان نے کی۔ صوبائی مجلس شوریٰ کے رکن ارباب فاروق جان اور جے یو آئی پشاور کے امیر مولانا مسکین شاہ بھی وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع، میڈیا کوآرڈینیٹر سید جماعت علی شاہ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان بھی موجود تھے۔ وفد نے سینیٹر مشتاق احمد خان کو بتایا کہ ملک میں جاری وائرس کی وبا سے پیدا شدہ حالات اور حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات بالخصوص موجودہ تشویشناک صورتحال کے دوران این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے اور 18 ویں ترمیم سے متعلق حکومتی بیانات پر جمعیت علما اسلام خیبرپختونخوا نے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کا اہم مشاورتی اجلاس 6 جون کو پشاور میں طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت کی غرض سے حاضر ہوئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے وفد سے کانفرنس میں شرکت کا وعدہ کیا۔