حکومت گندم کا بحران پیداکرکے اب کسانوں پرحملہ آورہے

116

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)کسان بورڈکے ضلعی صدرعلی احمدگورایہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں سکھاشاہی نافذ کردی گئی ہے ،کسانوں کے گھروں سے زبردستی گندم اٹھائی جارہی ہے ،وہ دانے جو کسان نے اپنے خوراک اوربیج کیلیے رکھے وہ بھی سرکار چھین رہی ہے ،محکمہ زراعت گندم کی خریداری کے نام پر کسانوں کے گھروں سے زبردستی گندم اٹھار ہی ہے جہاںچند من گندم دیکھتے ہیںوہاں سے لوٹ مار مچانے پہنچ جاتے ہیں،حکومت گندم کا بحران پیداکرکے اب کسانوں پرحملہ آورہے،جو صوبہ پورے ملک کو گندم اور خوراک فراہم کرتا تھاآج وہ خود خوراک کی قلت کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے گندم خریداری کا ہدف پورانہیں ہورہا،پی ٹی آئی حکومت نے اپنے مالی سہولت کاروںکو نوازنے کیلیے گندم کا بحران پیدا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کسانوںکو سبسڈی دینے کے بجائے کرپٹ محکمہ زراعت اورنااہل حکومت نے اپنے دوستوںکو خوش کرنے کے لیے ،ناقص زرعی پالیسی کی وجہ سے کسان کو کنگال کردیا ہے۔