سول اسپتال کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد کا حملہ ، شدید زخمی

76

کوئٹہ( نمائندہ جسارت) کوئٹہ کے سول اسپتال میں نامعلوم افراد کے تشدد سے ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ نئی او پی ڈی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ٹریفک پولیس اہلکار محمد ہادی ولد محمد رسول پر دوران ڈیوٹی حملہ کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد سے محمد ہادی کو سر سمیت جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئیں ، حملہ آور با آسانی فرار ہو گئے ، محمد ہادی کو شعبہ حادثات منتقل کرکے طبی امداد دی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔