بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ

94

کشمیر(آن لائن)بھارت جنگی جنون مےں پاگل کھوئی رٹہ سےکٹر میں پھر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ، گولہ باری کی آوازےں دور دور تک سنائی دےتی رہےں لوگ گھروں مےں محصور ہو کر رہ گئے ،کوئی جانی و مالی نقصان نہےں ہوا ،پاک فوج کی مو¿ثر جوابی کارروائی نے دشمن کی بولتی بند کر دی۔ تفصےلات کے مطابق کھوئی رٹہ سےکٹر کے سرحدی گاﺅں ٹائےں اور بھےنسہ گالہ مےں گزشتہ رات سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولا باری کے باعث لوگ گھروں مےں محصور ہو کر رہ گئے ،تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہےں ہوا ،جوابی کارروائی میں پاک فوج نے بھارت کی پوسٹوں کو نشانہ بناےا جس کے بعد دشمن کی بولتی بند ہو گئی ۔