ہزارہ ٹاﺅن کیس میں 5ملزمان کوگرفتار کرلیا، آئی جی بلوچستان

77

کو ئٹہ( نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں پولیس نے ہزارہ ٹاو¿ن تشدد کیس میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، اے آئی جی پولیس بلوچستان عبدالرزاق چیمہ کا کہناہے کہ تشدد میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ29 مئی کو ہزارہ ٹاو¿ن میں مشتعل افراد کے تشدد سے ایک نوجوان بلال جاں بحق اور ان کے3 دیگر ساتھی شدید زخمی ہوئے تھے ، مقتول بلال کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ بلوچستان حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی ہے ،جس نے کام شروع کردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کیس میں نامزد 2 ملزمان ذوالفقار فوجی اور جواد کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا گیا جن کوعدالت میں پیش کر کے 4 دن کا ریمانڈ حاصل کیا گیا جبکہ3 مزید ملزمان خیراللہ ،اقبال علی اور رحمت اللہ کو جائے وقوع پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کیس میں 12 ملزمان کی اب تک نشاندہی ہوئی ہے جبکہ ہم جائے وقوع اور آس پاس لگے تمام کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لے رہے ہیں جتنے بھی ملزمان کی نشاندہی ہوگی سب کو گرفتار کریں گے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 2 زخمیوں نیازمحمد اور کریم کو علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیاہے ۔