ویڈیوز دیکھیں اور ڈالر کمائیں

550

بیجنگ: چینی کمپنی نے ٹک ٹاک کے مدمقابل نئی ایپ متعارف کرادی ہےجس کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس پر ویڈیوز دیکھنے والوں کو رقم ملتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس نئی ایپ کا نام “زینن” ہے جسے بالکل  ٹک ٹاک کے انداز مین بنایا گیا ہے ۔حیران کن بات یہ ہے کہ صارفین جیسے ہی زینن ایپ کو استعمال کرنے کیلئے سائن اپ کرتے ہیں انہیں ڈالر کی صورت میں رقم ملنا شروع ہو جاتی ہے۔

گزشتہ ماہ مئی میں متعارفکرائی گئی ایپ ایپل اسٹور میں نمبرون جبکہ گوگل پلے سٹور پر ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔اس ایپ میں ایک کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر ڈالر کے سائن کے ساتھ درمیان میں چلتا ہے۔ جب صارفین ویڈیوز دیکھتے ہیں تو ان کو جو پوائنٹس ملتے ہیں وہ انھیں رقم یا گفٹ کارڈز کی شکل میں حاصل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ زینن نامی یہ ایپ اس وقت چین اور امریکا سمیت صرف چند ممالک تک ہی محدود ہے۔