سعودی عرب: کورونا کے محاذ پر ایک اور پاکستانی ڈاکٹر نے جان قربان کردی

362

ریاض: سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نعیم سرجیکل اسپیشلسٹ تھے اور عرصہ دراز سےسعودی عرب میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹر نعیم گزشتہ کئی دنوں سے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث آئسولیشن میں تھےتاہم آج انتقال کر گئے۔

ڈاکٹر نعیم کی اہلیہ اور تین بیٹیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ڈاکٹر نعیم کے اہل خانہ کو گھر پر ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نعیم کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔