مقبوضہ کشمیر،کورونا کے باعث مزید 2 افرادجاںبحق‘ تعداد33ہوگئی

101

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںمہلک کورونا کی وبا کے باعث 2اورکشمیری وفات پاگئے جس سے مقبوضہ علاقے میں جاںبحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر33ہوگئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ابھی تک ضلع سری نگر میں سب سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاںبحق ہوئے ہیں۔