حیدرآباد: گرمی کی شدت میں اضافہ، کئی افراد بے ہوش ہوگئے

195

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد میں شدید گرمی کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں نجی اور سرکاری اسپتالوں میں طبی امداد دی گئیں۔ حیدرآباد میں کئی روز سے پڑنے والی شدید گرمی نے شہریوں کا جینادوبھر کردیا ہے ، گرمی کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کے سبب شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑگئی ہیں، گرمی میں شاہراہوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہا ، زیادہ تر شہری گھروں یا دکانوں پر بیشتر وقت گزار رہے ہیں، گرمی کے ستائے نوجوانوںنے نہروں کا رخ کرلیا ادھر گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات اور برف کی قیمتوں میں بھی من مانے اضافے کردیے گئے ۔