وزیرستان: مدرسے کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق، 13 زخمی

112

شمالی وزیرستان (آن لائن) شمالی وزیرستان میں مدرسے کی چھت گر نے سے 7 بچے جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ چھت گرنے کا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل شوہ میں پیش آیا اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چھت تلے15 سے زائد افراد موجود تھے۔ مدرسے کی چھت اور دیواریں کچی مٹی سے تعمیر کی گئی تھیں اور لوگوں بیلچوں کی مدد سے ملبہ ہٹایا۔ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچی اور اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ چھت گرنے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں اور زخمیوں کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں گئی۔