بینظیربھٹوکیخلاف ٹویٹ کرنیوالی امریکی خاتون پر مقدمے کی درخواست

71

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹ کرنے والی امریکی خاتون کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل چودھری زاہد آصف نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے ٹوئٹر پر بینظیربھٹو کے خلاف توہین آمیز الفاظ تحریرکیے اور بیہودہ تبصرہ کیا۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پولیس امریکی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے۔اس حوالے سے عدالت نے پولیس حکام سے 8 جون تک جواب طلب کر لیاہے۔