کشمیری باپ نے نومولود کا نام “ارطغرل” رکھ دیا

412

سرینگر: اسلامی تاریخ پر بننے والی ترک سیریز “ارطغرل غازی ” کی جہاں دنیا بھر میں دھوم ہے وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام  پرتاریخی ڈرامے کا ایسا اثر ہوا ہےکہ والدین نے اپنے نوزائیدہ بچے کا نام ہی “ارطغرل” رکھ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر طاہر نامی صارف نے نوزائیدہ بچے کی پیدائش کے بعد بننے والے اسپتال کارڈ کی تصویر شیئر کی جس میں نظر آرہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم والدین نے اپنے بیٹے کا نام” ارطغرل” رکھ دیا ہے ۔

مزید پڑھئیے: درلش ارطغرل کے تین اہم کردار پاکستان آنے کو تیار

صارف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلا واقعہ ہوا ہے کہ نومولود بچے کا نام ترک سیریز کے مرکزی کردار منسوب کرکے رکھا گیا ہو۔