17 سیکنڈ میں ایک لیٹر لیموں کا عرق پینے کا عالمی ریکارڈ قائم

269

واشنگٹن: امریکی ریاست اڈاہو سے تعلق رکھنے والے شہری نے دلچسپ کارنامہ انجام دیا جس کے بعد ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہری ڈیوڈ نے 17 سیکنڈ سے کم وقت میں ایک لیٹر لیموں کا عرق پی کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ڈیوڈ نے لیموں کا عرق ایک اسٹرا کے ذریعے 16 سیکنڈ 53 ملی سیکنڈ میں اپنے معدے میں اتارا تھا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی شہری ڈیوڈ بچوں سائنس، ریاضی اور ٹیکنالوجی کے شعور کے لیے بھی فرائض انجام دیتے ہیں اسی لیے وہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوششیں بھی جاری رکھتے ہیں اور وہ اب تک چھوٹے بڑے 100 ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک لیٹر لیموں کا عرق پینے کا عالمی ریکارڈ آندرے آرٹولوف نامی شخص کے پاس تھا جس نے 17 سیکنڈ میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن ڈیوڈ نے صرف 7 ملی سیکنڈ کے فرق سے یہ ریکارڈ توڑا ہے۔