پیٹرول پمپ پرپیٹرول کی عدم دستیابی پر جسٹس قیصر رشید کا نوٹس،کارروائی کاحکم

160

پشاور(اے پی پی)پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی عدم دستیابی پر جسٹس قیصر رشید نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاورکو عدالت طلب کرلیا ،عدالت نے پیٹرول کامصنوعی بحران پیدا کرنے
والوں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا، جن پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے اور لوگوں کو نہیں مل رہا اس کو سیل کردیاجائے۔