وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے چل بسیں۔

329

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے بتایا کہ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے متاثر تھیں جو جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔

مکیش چاولہ کے مطابق نند کے انتقال کی وجہ سے وزیر صحت سندھ آج کے اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئیں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر وزراء نے عذرا پیچوہو کی نند کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا ہے۔