دو اساز اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجادی

406

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دو اساز اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ملک میں دواؤں کی قلت پیداہونے کا خطرہ ہے،پی پی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومتی پابندی سےبہت سی دوائیں دستیاب نہیں ہوسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فارما سوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن نے ملک میں دواؤں کی قلت پیداہونے کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا خام مال کی درآمد رکنے سے دواؤں کی تیاری بند ہونے والی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عوام کو بروقت مطلع کرنااہم ذمہ داری ہے،حکومتی پابندی سےبہت سی دوائیں دستیاب نہیں ہوسکیں گی، دوائیں فراہمی بندہونےکی ذمے دا رپی پی ایم اے نہیں،فیصلہ ساز ادارے ہیں۔پاکستان فارما سوٹیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن نے کہا حکومت کوادویات کےممکنہ بحران سےمتعددبارآگاہ کرچکےہیں، بھارت سےادویات کےخام مال کی درآمدپرپابندی ہے۔

یاد رہے رواں سال کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے جان بچانے والی دواؤں سمیت 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ فیصلہ 2018 کی میڈیسن پرائسنگ پالیسی کے تحت کیا گیا۔ ضروری دواؤں کی قیمتوں میں 3 سال تک 10 فیصد سالانہ کمی کرنا ہوتی ہے۔دواؤں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے لائف سیونگ ڈرگز کی آڑ میں بھارت سے معمول کی دوائیں اور وٹامنز درآمد کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔