انجیر کھائیں، قبض سے جان چھڑائیں

375

اس میں کوئی شک نہیں کہ انجیر طاقت کا خزانہ ہے اور اس میں بہت سی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔ آج کل قبض کی بیماری عام ہوچکی ہے اور لوگوں میں اس کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں۔

طبی ماہرین نے قبض کی بیماری میں انجیر کو معاون قرار دیا ہے۔ انجیر معدے، آنتوں اور پورے نظام ہاضمہ کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

قبض سے جان چھڑانے کے لیے اگر انجیر کا استعمال کیا جائے تو اس کے حیرت انگیز نتائج حاصل ہوں گے۔

کم از کم دو عدد انجیر کو رات بھر پانی میں بگھو کر رکھیں اور انہیں صبح نہار منہ کھا لیں اور پانی پی لیں۔ اسی طرح انجیر کو پانی میں ابال کربھی کھایا جاسکتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو انجیر کو دودھ کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ انجیر کو دودھ میں ابال کر پی لیں اس سے قبض کی شکایت ختم ہوجائے گی اور نظام ہاضمہ درست ہونے لگے گا۔

انجیر کا ذکر قرآنِ مجید میں آیا ہے۔ انجیر میں قدرتی طور پر وٹامن اے، سی، کے وٹامن بی، آئرن،میگنیشیم،کوپر، زنگ اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔

شوگر کےمریض بھی انجیر کا استعمال کرسکتے ہیں۔