مانسہرہ (این این آئی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ سخت لاک ڈاو¿ن کی طرف جا رہے ہیں‘سندھ بالخصوص کراچی کے عوام نے ایس او پیز پرعملدرآمد نہیں کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا کہ سیاحت ملکی معیشت کے لےے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘ چند روز میں سیاحت کو کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمدکرنے سے ہی موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ عوام ایس او پیز پرعمل درآمد نہیں کر رہے‘ سخت لاک ڈاون کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ ایس او پیز پر 10فیصد بھی عوام عمل نہیں کر رہے، جس کی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کروں گا۔