سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں، نیت پر شک نہ کریں، شاہد آفریدی

88

کوئٹہ ( آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،نیت پر شک نہ کریں، پاکستان نے بہت کچھ دیا ہے، لوگوں کی مدد کرکے لوٹانا چاہتا ہوں، کام کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان میں چیمبر کے عہدیداران و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب تک نیت ٹھیک ہے لوگوں کی خدمت کروںگا جس دن نیت خراب ہوگا اس دن فانڈیشن بند ہو جائے گا،بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال اور سیاحت اور تجارت کے میدان میں بہت سارے خدمات ہیں،بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ان کو مواقعے دینے کی ضرورت ہیں،اگلا اور اپنا آخری پی ایس ایل کشمیر یا بلوچستان سے کھیلنے کا خواہشمند ہوں۔ شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے فاﺅنڈیشن کے توسط سے گزشتہ 3 ماہ سے ملک بھر میں غریبوں اور مستحقین کی خدمت میں مگن ہے۔ بلوچستان کی سیاحت اور تجارت کے میدان میں بہت سارے خدمات ہیں جس دن یہ صوبہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوا اس کے بعد کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے آسان کام حکومت اور حکمرانوں پر اعتراض کرنا ہے تاہم ہمیں دوسروں پر اعتراض کرنے سے پہلے خود کام کرنا ہوگا اور ذمے داری لینی ہو گی حکومتیں آتی اور جاتی رہیں گی چیمبر کے عہدیداران اور ارکان صوبے میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی مدد کے لیے آگے آئیں۔اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے سینئر نائب صدر بدرالدین کاکڑ نے شاہد خان آفریدی کا چیمبر آنے پر شکریہ ادا کیا ۔
آفریدی