خیبرپختونخواکے اسپتالوں کو حفاظتی سامان کی 7ویں کھیپ فراہم

75

پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا میں 49 اسپتالوں کو عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حفاظتی سامان کی 7 ویں کھیپ فراہم کر دی گئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے مطابق سامان میں این 95 ماسک، سرجیکل فیس ماسک، حفاظتی سوٹس اور گاونز شامل ہیں، قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ حفاظتی سامان کی تقسیم این ڈی ایم اے کے طر یقہ کار کے مطابق کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 3000 فیس ماسک اور 1500حفاظتی کٹس ریسکیو 1122کو بھی مہیا کر دی گئیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 98 ہزار 943 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 2 ہزار 2 ہو گئی۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 1 ہو چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 561 ہو گئی۔