مہنگائی مافیا نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے،بیگا

84

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیرمیاں عبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم،رانانعیم اکرم، چاند زیب خاں،میاںزبیرلطیف،حاجی محمدحنیف اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہراور گردنواح میں مہنگائی مافیا نے عام آدمی کی زندگی اجیرن اور لاقانونیت کا بازارگرم رکھا ہے،اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بلا روک ٹوک خودساختہ اضافہ اورانتظامیہ کا غائب رہنا شہریوں کے لیے اذیت کا باعث بن چکا ہے ،ماہ رمضان جہاں مہنگائی مافیا نے عوام کا جینا حرام کیے رکھا،اشیائے خورونوش کی خودساختہ قیمتیں آزادانہ وصول کی جاتی رہیںوہیں چھابڑی فروش سے لیکربڑے بڑے بے لگام کاروباری مالکان نے شہریوں لو ٹنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔قصاب لوٹ مار کی انتہاکرتے ہوئے چکن،بیف اورپانی ملے مٹن کی قیمتیں دگنی وصول کررہے ہیں۔ اسی طرح پھلوں اورسبزیوں کی قیمتیں ڈبل وصول کی جارہی ہیں، چکی مالکان 22سو روپے فی من آٹا فروخت کررہے ہیں،عوام کی جانب سے مہنگائی مافیا کی شکایات کے لیے انتظامیہ کے ذمے داروں سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی جو بے سود رہی ،جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنرفیصل آباد،ڈی سی او سے مہنگائی مافیاکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔