دنیا کا پہلا فروفیشنل روبوٹ ڈاکٹر

299

ژاؤئی نامی اس روبوٹ ڈاکٹر کو speech recognition ادارے آئی فلائٹیک (iFlytek) نے تیار کیا ہے اور یہ پروفیشنل آواز اور خود سیکھنے کی صلاحیتوں سے آراستہ ہے۔

یہ روبوٹ ڈاکٹر جسے مختصراً ڈاک-باٹ کہا جاتا ہے، نے نومبر 2017 میں چین کے سب سے مشکل میڈیکل لائسنس کا امتحان نمایاں کامیابی سے پاس کیا تھا۔

اگرچہ اس روبوٹ کی جانب سے جاری کردہ مریضوں کی میڈیکل رپورٹس پر انسانی ڈاکٹروں کے دستخط تاحال ضروری ہیں تاہم  اس روبوٹ ڈاکٹر نے مشرقی چین کے صوبہ انہوئی کے ایک اسپتال میں اپنی پہلی “انٹرنشپ” شروع کردی ہے جو کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم اقدام ہے۔

ہسپتال کے عملے کا کہنا ہے امید ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔