لیاری میں گرنے والے عمارت سرکاری اسکول پر قبضہ کرکے بنائے جانے کا انکشاف

355

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری میں گرنے والے عمارت سرکاری اسکول پر قبضہ کرکے بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں اندھیر نگری چوپٹ راج کی ایک اور مثال سامنے آگئی ہے۔ لیاری میں گرنے والی عمارت زمین پر قبضہ کرکے بنائی گئی تھی، چار سو گز کا پلاٹ سرکاری اسکول کے لئئے مختص تھا۔

ڈائریکٹر ڈیمالیشن علی مہدی کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے پاس گرنے والی بلڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے، مذکورہ عمارت ماسٹر پلان میں اسکول کا پلاٹ ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کے ڈی جی سرکار کے پلاٹ پر بننے والی عمارت سے متعلق مؤقف دینے سے گریز کررہے ہیں۔

گرنے والی عمارت کے اطراف تاحال غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔زیر تعمیر بلڈنگ میں ساتویں اور چھٹی منزل پر تعمیراتی کام کیا جارہا ہے۔