چمن پاک افغان بارڈر سے متعدد افراد قرنطینہ سینٹر سے فرار

107

چمن ( آن لائن )چمن پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ سے گزشتہ روز افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کیمپ میں داخل کردیا گیا تھا۔ کیمپ میں سہولیات کی فقدان کے باعث اور ضلعی انتظامیہ کے رویے اور نااہلی کے باعث 200کے قریب مسافروں نے قرنطینہ سینٹر کا گیٹ ٹوڑ کر فرارہونے میں کامیابی حاصل کی۔ مسافروں نے قرنطینہ میں پانی خوراک کے اشیا اور دیگر سہولیات کے نہ ہونے کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی تھی اور مسافر کیمپ میں سہولیات نہ ہونے کے باعث رجسٹریشن سے انکاری تھے جس کے باعث مسافر گیٹ کو توڑ کو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کی وجہ سے قرنطینہ میں میڈیا کو قرنطینہ سینٹر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی رہے اور میڈیا کووریج پر پابندی لگارکھی ہیں۔