گورنمنٹ کوہسار اسپتال میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز کو شو کاز نوٹس

316

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت نے نوٹس لیتے ہوئے حیدرآباد کے گورنمنٹ کوہسار اسپتال میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے دس ڈاکٹرز کو شو کاز نوٹس جاری کردیے۔ مذکورہ ڈاکٹر کورونا ایمرجنسی کے باوجود اسپتال نہیں پہنچ رہے جس کے باعث اسپتال میں کام میں سخت دشواری کا سامنا ہے اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر سریش کا کہنا ہے کہ 17اور18گریڈ کے ان غیر حاضر ڈاکٹر ز میں وہ ڈاکٹر بھی شامل ہے جو کہ مسلسل غیر حاضر ہیں اور اس حوالے سے سیکریٹری صحت‘ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد‘ محکمہ صحت حیدرآباد کو آگاہ کرنے کے بعد ان کو شو کاذ نوٹس جاری کیے گئے کیونکہ مذکورہ ڈاکٹر ز کی مسلسل غیر حاضری سے اسپتال کی کارکردگی متاثر ہور ہی ہے جن ڈاکٹرز کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ان میں ڈاکٹر کرن زہرہ‘ ڈاکٹر ثروت انجم‘ ڈاکٹر مریم‘ ڈاکٹر فاطمہ سہیل‘‘ ڈاکٹر سہیل‘ڈاکٹر محمد حسین شاہ سمیت دیگر شامل ہیں ۔