بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث 8سالہ بچہ جاں بحق

180

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو کی لاپرواہی کے باعث بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث 8سالہ بچہ جاں بحق۔علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال ،متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ عیدگاہ کالونی لطیف آباد یونٹ نمبر8میں حیسکو کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب8سالہ بچہ عبداللہ ولد محمد طاہر بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے جابحق ہوگیا۔متوفی کے ورثاء اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مقامی حیسکو کی انتظامیہ کو کئی بار شکایت کرچکے تھے کہ بجلی کے پول میں اکثر کرنٹ آتا ہے مگر متعلقہ حیسکو کی جانب سے کوئی ایکشن نہ لیا گیا اور ایک ماں کا لال جان کی بازی ہار گیا ۔