بدنام زمانہ انڈین گٹکا سپلائر ابراہیم خلجی بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار

193

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سی آئی اے پولیس کی کاروائی۔بدنام زمانہ انڈین گٹکا سپلائر ابراہیم خلجی بھاری مقدار میں گٹکے سمیت گرفتار۔انچارج سی آئی اے انسپکٹر منیر احمد عباسی کی ہدایت پر ASI نیاز علی ڈاہری کی دیگر اسٹاف کے ہمراہ کارروائی۔ دوران گشت مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بائی پاس روڈ ٹویوٹا شوروم کے قریب سے بدنام زمانہ انڈین گٹکا سپلائر محمد ابراہیم ولد قاری محمد شاہ خلجی پٹھان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد کٹے میں 137 پیکٹ انڈین گٹکوں سفینہ, رتنا, ورلڈ پان پراگ, 2100 پان پراگ کے 10,690 ساشے شامل ہیں۔ گرفتار ملزم ابراہیم خلجی پٹھان کے خلاف تھانہ بلدیہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔