بلوچستان ،گوٹھ پیلانی میں پرانی دشمنی پر ایک شخص قتل،ملزم فرار

87

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ باباکوٹ کی گوٹھ پیلانی میں پرانی دشمنی کی بناء پرموٹرسائیکل سوار افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص احسان علی قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔ دوسری جانب بلو چستان کے ضلع دکی کے برہ علاقے میں ہندو ٹوبہ کے مقام پرمسلح ڈا کو کی فا ئرنگ سے گاڑی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، لیویز نے فوری کا رروائی کر تے ہو ئے مسلح ڈاکو کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی اور اسلحہ بر آ مد کر لیا ہے ،کا میاب کا رروائی پر ڈپٹی کمشنر نے لیویزاہلکا روں کے لیے 20ہزار روپے نقدی کا اعلان کیا ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی میں ایک شخص نے عبدالحلیم زرکون کی فیلڈر گاڑی کرا یے پر لی اور روانہ ہو گئے تا ہم راستے میںبرہ علاقے میں ہندو ٹوبہ کے مقام پر مسلح شخص نے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گا ڑی چھننے کی کو شش کی جس پر ڈرا ئیور عبدالحلیم زرکون نے مزاحمت کی تو مسلح ڈاکو نے فا ئرنگ کرکے ڈرائیور کو شدید زخمی کر دیا اور گاڑی لیکر فرار ہوگیا زخمی ڈرائیور کو سول اسپتال دکی منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کے حکم پر لیویز نے فو ری کارروائی کر تے ہو ئے گاڑی چھیننے والے ڈاکو محمد قاسم ولد خان محمد قوم زرکون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مسروقہ فیلڈر گاڑی اور پستول برآمد کرلی ہے گرفتار ڈاکو کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی نے بروقت کارروائی کرنے پر لیویز فورس کے جوانوں کے لیے نقد بیس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔