جماعت اسلامی راولپنڈی کا سابق کونسلر قدیر احمد قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

116

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗجنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗ نائب اُمراء شیخ مسعود احمد ٗرضااحمد شاہ ٗ چودھری منیر احمد ٗ چودھری سرفراز احمد ٗ ضیااللہ چوہان ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد طارق رضا ٗ راجہ ممتاز حسین ٗ جاوید اختر ٗ چودھری ظفر یاسین ٗ ملک عمران ٗ عبدالعزیز اعوان اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمداعظم نے سینئر فوٹو جرنلسٹ جاوید قریشی کے والد سابق کونسلر قدیر احمد قریشی کی وفات پر دلی تعزیت اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قدیر احمد قریشی عاشق رسول ﷺ ٗ بہترین نعت خوان اور اچھے انسان تھے۔ دوسروں کے دُکھ درد میں شریک ہونے والے اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ان کی ساری زندگی انسانوں کی خدمت سے عبارت تھی۔جماعت اسلامی کے عہدیدارو ں نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ قدیر احمد قریشی کی مغفرت فرمائے۔انہیںجنت الفردوس میں اعلیٰ علیین کے ساتھ جگہ عطا فرمائے۔ جملہ پسماندگان اور سوگواران کو اس صدمہ پر صبر اور حوصلے کی توفیق عطا فرمائے۔