یو اے ای کا چند ہفتوں میں مریخ پر مشن بھیجنے کا اعلان

368

متحدہ عرب امارات آئندہ چند ہفتوں میں مریخ پر اپنا مشن بھیجے گا جس کے بعد امارات مریخ  پر مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک ہونے کا اعزاز حاصل کر لے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای کا پہلا خلائی مشن مریخ پر جانے کے لیے حتمی مراحل میں ہے اور آئندہ چند روز میں مشن کو مریخ پر روانہ کر دیا جائے گا۔

توقع کی جارہی ہے کہ مشن جولائی کے وسط میں روانہ ہوگا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 14 جولائی کو اماراتی مشن مریخ پر بھیجا جا سکتا ہے۔

A diagram showing the Hope probe's features

متحدہ عرب امارات کے مریخ مشن کو تحقیق کے لیے ایک حقیقی قدم قرار دیا جارہا ہے کہ جس سے ریسرچ کے بعد بہت سی اہم کھوج لگائی جا سکے گی۔

مشن کو مریخ پر پہنچنے کے لیے 493 ملین کلومیٹر سفر طے کرنا پڑے گا اور یہ مسافت قریباً 7 ماہ میں مکمل ہوگی۔