مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے17 کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کرلیا

114

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں 17 نوجوانوں کو گرفتار کرلیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںنے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں اور گھر گھر تلاشی کے دوران 17 سے زائد نوجوانوں کوگرفتار کیا۔ ادھرکورونا وائرس کی مہلک وبا کے دوران بھی بھارتی فوجیوں نے سرینگر ، بارہمولہ ، بانڈی پور ، کپواڑہ ، گاندربل ، بڈگام ، اسلام آباد ، پلوامہ ، کولگام ، رام بن ، راجوری ، پونچھ ، کشتواڑ ، ڈوڈا اور دیگرقصبوںاور دیہات میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیںجن کی وجہ سے لوگوںکو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔